ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے اپنے ایک بیان میں کراچی میں پیش آنے والے طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی حکومت اور عوام اپنے پاکستانی بھائیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور انہیں تعزیت پیش کرتے ہیں۔
دنیا کے دیگر ملکوں نے بھی پاکستان میں پیش آنے والے طیارہ حادثے پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے پاکستانی حکومت و عوام کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا ہے۔